نیویارک( آن لائن) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے افریقہ کو پولیو سے پاک براعظم قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے باقاعدہ اعلان کر دیا ہے کہ افریقہ کے 47 ممالک میں پولیو کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ جس سے ناقابل علاج معذوری ہو سکتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے اس سنگ میل کی سرٹیفکیشن کا باقاعدہ اعلان کیا۔ افریقہ میں وائلڈ پولیو کا آخری کیس 4 برس قبل نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میں سامنے آیا تھا۔واضح رہے کہ پولیو شدید متعدی بیماری ہے جو بچوں کی ریڑھ کی ہڈی پر حملہ کر کے انہیں زندگی بھر کے لیے معذور بنا دیتی ہے۔