بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف معاملہ ،وفاقی حکومت نے سارا ملبہ عدلیہ پر ڈال دیا

datetime 26  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی کابینہ نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت قانون کے یکساں اطلاق کے حوالہ سے کوئی رعایت نہیں برتے گی، میاں نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے‘این آر او کے حوالے سے حکومت بلیک میل نہیں ہو گی۔

نواز شریف حکومت کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی رعایت کے ناجائز استعمال کے مرتکب ہوئے ہیں، نواز شریف کی جانب سے عدالت میں بیماری کو عذر بنا کر ضمانت کی درخواست کی گئی، اس حوالہ سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی جانب سے بھی گارنٹی دی گئی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں 29 اکتوبر 2019ءکو نواز شریف کو 8 ہفتوں کیلئے ضمانت ملی، 16 نومبر 2019ءکو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے ہٹانے اور چار ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی۔اس حوالہ سے نواز شریف اور شہباز شریف دونوں نے وطن واپسی اور مکمل تعاون کی ضمانت دی۔23دسمبر کو ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست دی گئی‘اس ضمن میں ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا‘19سے 21فروری2020ء تک ذاتی سماعت کیلئے تین مواقع فراہم کئے گئے لیکن میاں نواز شریف نہ تو خود پیش ہوئے اور نہ کوئی نئی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی‘کابینہ کو بتایا گیا کہ میاں نواز شریف کی روانگی کے وقت برطانوی حکومت کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے اور عائد شرائط سے آگاہ کیا گیا تھا۔2 مارچ کو برطانوی حکومت کو حکومت پنجاب کے فیصلہ سے آگاہ کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…