لاہور( این این آئی )محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام 9 ڈویژنز کے 36 اضلاع کی ماہ جولائی2020 ء کی کارکردگی کا سکور کارڈ جاری کردیاہے ،حافظ ١باد، پاکپتن، جہلم، نارووال اورجہلم سکور کارڈ پر ٹاپ فائیو اضلاع میں شامل ہیں ،محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے
سکور کارڈ کے مطابق فیصل ١باد ڈویژن کے چاروں اضلاع کی حد تک بھی جھنگ پہلے،ٹوبہ ٹیک سنگھ دوسرے، فیصل ١باد تیسرے اور چنیوٹ چوتھے نمبر پر چلا گیاہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ماہانہ کارکردگی کا سکور کارڈ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ معیارات کی روشنی میں مرتب کیا جا تا ہے جس میں تمام اضلاع کے ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹرز، بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی، وہاں مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات، عملہ کی حاضری، مریضوں کو دی جانیوالی علاج معالجہ کی سہولیات،ویکسی نیشن، مریضوں کی تعداد، صحت و صفائی کی صورتحال، ادویات کی فراہمی ودیگر امور شامل ہیں۔سکور کارڈ کے مطابق8 اضلاع 98 نمبروں کے ساتھ دوسرے اور 7 اضلاع 97 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔