اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی اور اسلام آباد کے سیاحتی مقامات کی سیر کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح ، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کیلئے شاندار اعلان 

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سیاحتی مقامات کی سیر کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کیا-اس سلسلے میں افتتاحی تقریب علامہ اقبال پارک راولپنڈی میں منعقد ہوئی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈبل ڈیکر بس سروس کے افتتاح کے بعد بس کا معائنہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار کو ڈبل ڈیکر بس سروس کے بارے میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ

ڈبل ڈیکر بس سروس کا روٹ علامہ اقبال پارک سے پاکستان مونومنٹ تک ہو گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے شجر کاری کے قومی دن کے موقع پر پارک میں پودا بھی لگایااورشجر کار ی مہم کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈبل ڈیکر بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت وز اعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہے – کورونا کے باعث سیاحتی سرگرمیاں ماند رہیں لیکن اب گھٹن کم ہونے کے بعد صوبے میں سیاحتی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں – راولپنڈی کے عوام سے کیاگیاایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے – ڈبل ڈیکر بس سروس راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تحفہ ہے- لوگ ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے سیاحتی اورتاریخی مقامات کی سیر کرسکیںگے-ڈبل ڈیکر بس پر سفر کرنے والے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو رعایت دی جائے گی-ڈبل ڈیکر بس کا ٹرمینل جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے – کوہ سلیمان سے مری تک پنجاب کو ٹورسٹ حب بنائیں گے – پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کا بہت پوٹینشل ہے -کوٹلی ستیاں میں سیاحت کو فروغ دینے کا پراجیکٹ لا رہے ہیں – کوٹلی ستیاںکو ملانے والی رابط سڑکیں بنائی جائیں گی جس سے سیاحت کو فروغ اور

لوگوں کو نیا سیاحتی مقام ملے گا-سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے – ڈبل ڈیکر بس سروس کا جلد بہاولپور میں بھی آغاز کریں گے – وزیر اعلی عثما ن بزدارنے سیاحت کے فروغ کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب کے اندر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے-صوبے کے تمام شہروں میں

سیاحت کو فروغ دیں گے -پوٹھوہار کے خطے میں سیاحت کو پروموٹ کریں گے -نالہ لئی پراجیکٹ کی فزیبلٹی مکمل ہونے والی ہے – یہ منصوبہ ہماری حکومت مکمل کرے گی- راولپنڈی رنگ روڈ کے حوالے سے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی-راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کو اسی برس مکمل کر لیا جائے گا-راولپنڈی میں سیاحت کے حوالے سے انسٹی ٹیوٹ بھی بنا رہے ہیں –

سیاحت کے فروغ کے لئے ضرورت پڑنے پر مزید بسیں بھی فراہم کریں گے -جہلم ، چکوال اور اٹک میں خوبصورت مقامات اورجھیلیں ہیں ، ان علاقوں میں سیاحت کے بہت مواقع ہیں – کچھ عرصہ قبل مری کا دورہ کیا اور مری کے مسائل کے حل کے لئے ہدایات دیں-مری میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے – کوہسار یونیورسٹی کی منظوری ہو چکی ہے –

مری سمیت پنجاب کے سیاحتی مقامات پر سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے- سیاحت کے فروغ کے لئے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے اوپن کیا گیا ہے-مری میں ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے – مری کی سب ڈویژن کو اپ گریڈ کریں گے اور نیا تھانہ بھی بنائیں گے – پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے – جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے مختص 33 فیصد بجٹ کسی اور

مقصد کے لئے استعمال نہیں ہو سکتا- جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز تعینات کئے جائیں گے جو مکمل با اختیار ہوں گے -اس حوالے سے پنجاب کابینہ نے رولز آف بزنس میں ضروری ترامیم کر دی ہیں – وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری ہے جلد اپنی منزل تک پہنچیں گے – وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کے افتتاح کے بعد

میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سازشیں کرنے والے لوگ ملک اور صوبے کی ترقی نہیں چاہتے- سازشی عناصر ملک کی ترقی کے خلاف ہیں – ہر چار ماہ بعد میرے جانے کا شوشہ چھوڑدیا جاتا ہے – ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لائسنس کے اجراء کے حوالے سے کیس عدلیہ میں ہے ، اس پر مزید بات نہیں کروں گا-نیب کے سوالات کے جوابات ٹی وی چینلز پر آگئے ہیں-

ہم عدلیہ سمیت ہر آئینی ادارے کا احترام کرتے ہیں – ہمیشہ قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کئے اور کر تا رہوں گا- راولپنڈی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سیف سٹی پراجیکٹ شروع کریں گے – وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری ، صوبائی وزراء فیاض الحسن چوہان ، راجہ راشد حفیظ، مشیر آصف محمود ،اراکین اسمبلی ،چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈسردار تنویر الیاس، سیکرٹری سیاحت ، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…