اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کی۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اشیائے خورونوش کی قیمتوں سے
متعلق اجلاس ہوا۔اس اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات سے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق امور بھی زیرِ غور آیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو خیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔انھوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔