جمعرات‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان کے18 نجی ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ مکمل فعال کردیا گیا صحت انصاف کارڈ پر 7 لاکھ 20ہزار روپے تک مفت علاج کرایا جا سکے گا

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور کے 18 نجی ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ مکمل فعال کردیا گیا ، صحت انصاف کارڈ پر 7 لاکھ 20ہزار روپے تک مفت علاج کرایا جا سکے گا۔کارڈ کے ذریعے مفت علاج کرانے والے ہسپتالوں میں شریف میڈیکل سٹی، فاروق جسپتال، اختر سعید اسپتال، رشید ہسپتال، بحریہ آرچرڈ ہسپتال، لاہور کئیر ہسپتال، سرجی میڈ ہسپتال، انمول ہسپتال،

حسین میموریل ہسپتال، الشفیع ہسپتال، سینٹرل پارک ہسپتال، آرتھوپیڈک میڈیکل کمپلیکس، عارف میموریل ہسپتال، چوہدری اکرم ہسپتال، لائف کئیرہسپتال، ایوسینا ہسپتال اور بیگم اختر ٹرسٹ اسپتال شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحت انصاف کارڈ پر 7 لاکھ 20ہزار روپے تک کا مفت علاج کروایا جا سکے گا، شہر میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 17 ہزار صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے جانے ہیں ، اب تک شہر میں 2 لاکھ 80 ہزار افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2 لاکھ 37 ہزار افراد کو مزید صحت انصاف کارڈ مہیا کیے جائیں گے جبکہ 5 ہزار معذور افراد جبکہ 1600 خواجہ سرائوں میں بھی صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحت انصاف کارڈ پر کینسر، امراض قلب، حادثاتی چوٹیں، گردوں و جگر کی بیماریاں، ڈائلیسیز اور دیگر پیچیدہ بیماریاں شامل ہیں جبکہ اوپی ڈی، جنسی و نفسیاتی بیماریوں، شراب نوشی و خود کشی اور بانچھ پن کی بیماریوں کا علاج نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…