جمعرات‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2024 

کرونا سے صحت یاب افراد 3 ماہ تک دوبارہ شکار  ہونے سے محفوظ رہتے ہیں،تحقیق میں اہم انکشافات

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکہ میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سابق عہدے دار اور ماہرِ امراض ڈاکٹر اسکاٹ گوٹلیب نے کہا ہے کہ کووڈ نائینٹین سے صحت یاب ہونے والے لوگ یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ کم سے کم تین ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک دوبارہ اس مرض کا شکار نہیں ہو سکتے۔

ڈاکٹر گوٹلیب نے یہ گفتگو امریکی نشریاتی ادارے کے ایک پروگرام میں کی۔ ڈاکٹر گوٹلیب نے امریکہ میں بیماریوں کی روک تھام کے ادارے ‘سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن’ کے کرونا سے متعلق نئے حقائق کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات تو یقینی ہے کہ کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریض کم از کم تین ماہ تک دوبارہ وائرس کا شکار ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔ البتہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ چھ سے 12 ماہ تک اپنی قوتِ مدافعت کی بدولت اس وبا کا دوبارہ شکار ہونے سے بچے رہیں۔ڈاکٹر گوٹلیب نے کہا کہ کرونا کا دوبارہ شکار ہونے سے بچے رہنے کا یہ عرصہ سب کے لیے مختلف ہے۔ کسی کی امیونٹی یعنی قوتِ مدافعت زیادہ ہوتی ہے اور کسی کی کم۔ لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اب وہ یہ یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ صحت یاب لوگوں کی قوت مدافعت بہت بہتر ہوتی ہے جس کے باعث وہ کم از کم تین ماہ تک دوبارہ اس وبا کا شکار نہیں ہو سکتے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ان کی قوتِ مدافعت زیادہ عرصے تک برقرار رہے۔ڈاکٹر گوٹلیب نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ ڈاکٹر کرونا وائرس کے بارے میں اب بھی بہت سی باتیں نہیں جانتے۔ اسی لیے کووڈ19کو نوول یعنی نیا کرونا وائرس کہا جاتا ہے۔



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…