جمعرات‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2024 

20 سے زائد دیہات کے مکینوں کا پولیو مہم کا بائیکاٹ ،بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

datetime 17  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین (این این آئی)ضلع بدین میں 20 سے زائد دیہات کے مکینوں نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔ بدین کے علاقے پنگریو اور ملکانی شریف کے 20 سے زائد دیہات میں مکینوں نے پولیو ورکروں کو پولیو کے قطرے پلانے سے منع کیا اور پولیو کی ٹیموں کو گھروں اور دیہات سے واپس بھیج دیا۔تحصیل ٹنڈوباگو میں پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر کھیم چند کے مطابق انہوں نے اعلیٰ حکام

کو آگاہ کردیا ہے اور پولیو مہم کے بائیکاٹ سے 4 ہزار سے زائد بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او آبپاشی کے جبری تبادلے اور نہری پانی کی قلت کے خلاف احتجاجاً پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا گیا۔مختیار کار ٹنڈوباگو عبدالغفور لاکھیر نے بتایا کہ دیہاتیوں کو رضامند کرنے کے لیے بات چیت کاسلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ رواں برس صوبہ سندھ میں اب تک 21 بچوں میں پولیوکی تصدیق ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…