لاہور(این این آئی) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے 70 فیصد علاقوں کے سیوریج میں عالمی وبا قرار دئیے جانے والے کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔نجی ٹی وی نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ترجمان ڈاکٹر طاہر یعقوب کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈسپوزل پمپس سے لیے
جانے والے سیمپلزمیں 70 سے 80 فیصد تک وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔ترجمان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کا کہنا ہے کہ لاہورمیں 108 ڈسپوزل پمپس سے یہ سیمپل لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر طاہر یعقوب کا کہنا ہے کہ سیوریج سے سیمپل لینے کا فیصلہ اسمارٹ لاک ڈائون کے لیے کیا گیا تھا۔