پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نئے کورونا وائرس کی وبا 1918 کے فلو کی وبا سے زیادہ جان لیوا، تحقیق میں ہوشربا انکشافات

datetime 16  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)نئے کورونا وائرس کی وبا 1918 کی فلو کی وبا سے زیادہ جان لیوا ہے ۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ طبی سائنس میں ہونے والی پیشرفت کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ کووڈ 19 ممکنہ طور پر 1918 کے اسپینش فلو کی وبا سے زیادہ تباہ کن اور جان لیوا ہے۔محققین نے لگ بھگ ایک صدی پرانی فلو کی وبا کا موازنہ کووڈ 19 سے ہونے والی ہلاکتوں سے کرتے ہوئے

دریافت کیا کہ نوول کورونا وائرس 1918 کی وبا جتنا جان لیوا ہے۔طبی جریدے جاما نیٹ ورک اوپن جرنل میں شائع تحقیق میں شامل محققین نے کہا کہ اگر علاج مناسب نہ ہو تو نئے کورونا وائرس کی وبا یا ہلاکتیں 1918 کے انفلوائنزا انفیکشن سے زیادہ ہیں۔تحقیق کے دوران محققین نے سینٹرز فار ڈیزیز کنترول اینڈ پریونٹیشن، نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ مینٹل ہائی جین اور یو ایس سنسز بیورو کے ڈیٹا کو لیا۔محققین نے کووڈ 19 اور 1918 کی فلو وبا سے نیویارک شہر میں ابتدائی مہینوں میں ہونے والی اموات کا موازنہ کیا گیا۔انہوں نے دریافت کیا کہ فلو سے اموات مجموعی طور پر زیادہ تھی مگر ان کا موازنہ نیویارک میں اولین 2 ماہ کے دوران کووڈ 19 سے ہونے والی ہلاکتوں سے کیا جاسکتا ہے۔محققین کے مطابق موجودہ وبا کا ایک صدی پرانی وبا سے موازنے میں ایک اہم رکاوٹ یہ تھی کہ ان دونوں جراثیموں کا براہ راست موازنہ ممکن نہیں۔مزید یہ کہ ابھی تک یہ واجح نہیں کہ کووڈ 19 سے کتنی اموات کو جدید طبی سائنس سے روکنا ممکن ہوا جو 1918 کے دوران دستیاب نہیں تھیں مگر نتائج میں کہا گیا کہ اگر وبا کو کنٹرول نہیں کیا جاتا تو ہسپتالوں کے پاس تمام مریضوں کے علاج کے لیے وسائل بھی نہ ہوتے۔محققین کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ نتائج سے حکام کو کووڈ 19 کے غیرمعمولی حد تک بڑے پیمانے کو جاننے میں مدد مل سکے گی اور روک تھام کے لیے بہتر پالیسیوں کو تشکیل دینا ممکن ہوسکے گا۔تحقیق میں ایک خبر یہ تھی کہ جدید طبی سائنس نامعلوم جراثیم جیسے نئے کورونا وائرس کے خلاف کام کرسکتی ہے اور کووڈ 19 کا مستقبل قریب میں موثر علاج دریافت ہونے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…