ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ملکی تاریخ میں پہلی بارایک ماہ کے دوران لاکھوں موٹرسائیکل فروخت؟ریکارڈ قائم ہو گیا

datetime 15  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماہ کے دوران 3 لاکھ موٹر سائیکلوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین صابر شیخ کے مطابق جولائی کے مہینے میں موٹر سائیکلوں کی فروخت 3 لاکھ یونٹس سے تجاوز کرگئی اس سے قبل 2018 کے آغاز میں 2لاکھ 35 ہزار بائیکس کہ فروخت کا ریکارڈ تھا جو رواں سال جولائی میں ٹوٹ گیا ہے۔

صابر شیخ کے مطابق کرونا لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی موٹر سائیکلوں کی فروخت تیز ہوگئی زیادہ خریداری زرعی پیداوار والے علاقوں میں دیکھی گئی جہاں پھلوں، سبزیوں، گندم اور دیگر اجناس کی اچھی قیمت ملنے سے قوتِ خرید میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی ایک مہینے میں تین لاکھ موثر سائیکلیں تیار اور فروخت کی گئیں جس سے آٹو سیکٹر پر طاری جمود کو توڑنے میں بھی مدد ملے گی۔موٹر سائیکل ڈیلرز اور اسمبلرز کے مطابق دیہی اور زرعی علاقوں میں جہاں گندم کپاس پھل اور سبزیوں کی اچھی قیمت ملنے سے موٹر سائیکل کی طلب میں اضافہ ہوا وہیں شیروں میں ان لائن کاروبار اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت عام ہونے سے ڈیلیوری کے لیے موٹر سائیکلوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوڈ پانڈا، دراز، بائیکاٹ اور کریم جیسی سروسز سے نوجوانوں کو روزگار ملا ہے اور اب بڑے پیمانے پر روز مرہ استعمال کی اشیاء بھی آن لائن فروخت ہورہی ہیں جس سے موٹر سائیکلوں کی طلب بڑھ رہی ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماہ کے دوران 3 لاکھ موٹر سائیکلوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین صابر شیخ کے مطابق جولائی کے مہینے میں موٹر سائیکلوں کی فروخت 3 لاکھ یونٹس سے تجاوز کرگئی اس سے قبل 2018 کے آغاز میں 2لاکھ 35 ہزار بائیکس کہ فروخت کا ریکارڈ تھا جو رواں سال جولائی میں ٹوٹ گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…