لاہور (آن لائن) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سلیمان نے کہا ہے کہ پوری قوم نے پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے سول ایوارڈ کی نامزدگیاں دیکھ لی ہیں۔ کرونا وائرس کے پھیلائو کے دوران جو لوگ مشکل وقت میں بھاگ گئے تھے۔ وفاقی حکومت انہیں ہی نوازنے جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائی ڈی اے کے صدر نے کہا کہ
سول ایوارڈ کی نامزدگیوں کی فہرست میں 70 فیصد افسر شاہی ہیں اور اس سلسلے میں تیار کی گئی فہرست میں کی وجہ سے تمام نامزدگیاں متنازعہ ہو کر رہ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کام کرنے سے بھاگ گئے تھے۔ انہیں ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ حالانکہ وزیر داخلہ نے کرونا کے باعث اپنے تمام دفاتر بند کردئیے تھے۔ ڈاکٹر سلیمان نے کہا کہ ڈاکٹروں نرسوں اور پیرامیڈیکلس کی محنت سے لاہور سمیت ملک بھر میں کرونا کا مسئلہ کافی حد تک بہتر ہوگیا ہے۔ لیکن پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں عملے کی ابھی بھی کمی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت نے محکمہ صحت نے بھرتی پر جو پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کرپشن کا بازار گرم ہے اور اگر ان ہسپتالوں سے کرپشن ختم نہ کی گئی تو ہسپتالوں میں صحت کا نظام تباہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کرونا کے دوران کام کیا حکومت نے ان کو نہیں سراہا اور انہیں نظر انداز کردیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سلیمان نے کہا ہے کہ پوری قوم نے پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے سول ایوارڈ کی نامزدگیاں دیکھ لی ہیں۔ کرونا وائرس کے پھیلائو کے دوران جو لوگ مشکل وقت میں بھاگ گئے تھے۔