خاتون کے ہاں 5جڑواں بچوں کی پیدائش   ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل،لوگوں کا اظہارحیرت

9  اگست‬‮  2020

الجیریا(این این آئی) الجزائر میں ایک خاتون نے 5 جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام بچے اور ماں صحت مند او تندرست ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق الجزائر میں ایک خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی ایک ساتھ پیدائش کا واقعہ دارالحکومت کے جنوب مغربی صوبے عین الدفلی میں پیش آیا۔

بچوں کی پیدائش کا عمل آپریشن کے ذریعے انجام دیا گیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تمام بچوں اور ماںکی صحت تندرست ہے۔ زچگی کے عمل میں کام کرنے والی الجزائری طبی ٹیم کے ایک رکن نے نومولودوں کے ساتھ ایک فوٹیج بنائی ہے تاہم بچوں کا وزن نہیں بتایا گیا۔سوشل میڈیا پر پانچ بچوں کی پیدائش کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں نے اس پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیدا ہونے والے تمام جڑواں بچے ہیں۔ ان میں کوئی بچی نہیں۔امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پوری دنیا میں جڑواں بچوں کا تناسب 3 فی صد ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…