سعودی نرس کی جان پر کھیل کر حادثے کا شکار خاندان کی امداد

9  اگست‬‮  2020

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں ایک نرس نے ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے ایک خاندان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جان پر کھیل کر مدد کر کے اپنے پیشے سے وابستہ دیگر کارکنان کے لیے عمدہ مثال قائم کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مدینہ منورہ کی الحناکیہ گورنری میں المحفر ہیلتھ سنٹر میں کام کرنے والی نرس خلود الصعدی نے بتایا کہ وہ کام سے چھٹی کے بعد گھر واپس آرہی تھی کہ

راستے میں ایک کار حادثے کا شکار ہوئی دیکھی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ خلود نے بتایا کہ اس کی گاڑی میں فوری طبی امداد کا سامان موجود تھا اور اس نے گاڑی روک کر متاثرہ افراد کی مدد کا فیصلہ کیا۔ اپنی گاڑی میں موجود طبی سامان نکالا اور زخمی ہونے والے افراد کی مرہم پٹی کی۔ اس نے بتایا کہ ہلا ل احمر کی ٹیم کے پہنچنے تک وہ زخمیوں کو بہتر بنانے اور ان کی زندگی بچانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔مدینہ منورہ کے شعبہ صحت کے ترجمان موید ابو عنق نے خلود الصاعدی کے انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خلود الصاعدی جیسے نوجوان سعودی قوم کے ہیرو ہیں جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کو مشکل سے نکالنے میں ان کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ کسی نرس نے حادثے کا شکار ہونے والے خاندان کی مدد کی ہے۔ طب ایک ایسا پیشہ ہے جس سے وابستہ تمام افراد انسانیت کے جذبات سے سرشارہوتے ہیں۔ابو عنق نے بتایا کہ مدینہ منورہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے صحت ڈاکٹر محمد الخلاوی نے ٹیلیفون پر نرس خلود الصاعدی سے بات کی اور اس کی بروقت متاثرہ خاندان کی مدد پر اس کا شکریہ ادا کیا اور اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…