پاکستان کا نیا نقشہ، سابق بھارتی جنرل نے بھارت کیلئے بڑے خطرے کی گھنٹی بجادی

7  اگست‬‮  2020

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کا نیا نقشہ، سابق بھارتی جنرل نے اپنی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی جرنیل گرمیت سنگھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نقشے کی سنجیدگی کو سمجھیں،

نئی جاری کیے گئے سیاسی نقشے کی اہمیت اور شدت کو سمجھنا ہو گا ورنہ بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑےگا۔روزنامہ جسارت کی رپورٹ کے مطابق یہ نقشہ پاکستان اور چین کی مشترکہ منصوبہ بندی کا ایک پہلو ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس نقشے کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے بلکہ اسے سنجیدگی سے لینا ہو گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے پر ردعمل سامنے آیا تھا۔بھارت نے پاکستان کی جانب سے نئے نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو شامل کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی قانونی حیثیت ہے نہ عالمی ساکھ۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور گجرات کے کچھ علاقوں کو نئے پاکستانی نقشے میں شامل کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ان کے مطابق یہ ایک نام نہاد سیاسی نقشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…