جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکی، ایران اور ملائیشیا سے تعلقات پر سعودی عرب ناراض ہے ارطغرل ڈرامے نے بھی معاملات خراب کیے پاکستان کو دیا گیا تمام قرضہ واپس مانگ لیا گیا ہے، جاوید چودھری کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن جاوید چودھری نے کہا ہے کہ ترکی، ایران اور ملائیشیا سے تعلقات پر سعودی عرب ناراض ہے، ارطغرل ڈرامے نے بھی معاملات خراب کیے، اسی لیے پاکستان کو 2018 میں دیا گیا ساڑھے 3 ارب ڈالرز کا قرضہ واپس مانگ لیا، پہلی قسط ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و اینکر جاوید چوہدری کی جانب سے

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوٰی کیا گیا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات گزشتہ 1 سال سے زیادہ اچھے نہیں ہیں۔تعلقات میں خرابی اس وقت پیدا ہوئی جب پاکستان نے ملائیشیا کی جانب سے او آئی سی کا متبادل گروپ بنانے کی کوششوں کے سلسلے میں بلائی گئی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایک سال سے ٹھیک نہیں ہیں، ایک اور دلچسپ چیز یہ ہے کہ ارطغرل ڈرامے نے بھی معاملات خراب کیے۔سعودی عرب اس سب سے خوش نہیں ہے اور سمجھا جا رہا ہے کہ پاکستان میں زبردستی ترکش ماڈل متعارف کروانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔اب ان تمام معاملات کی وجہ سے ہی سعودی عرب نے پاکستان کو 2018 میں دیا گیا ساڑھے 3 ارب ڈالرز کا قرضہ واپس مانگ لیا ہے۔ پاکستان نے اس قرض کی پہلی قسط 1 ارب ڈالرز واپس بھی کر دیے ہیں۔ جاوید چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بگڑنے کی ذمے دار وزارت خارجہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہیں۔ گزشتہ روز ان کی جانب سے سعودی عرب اور او آئی سی کیخلاف دیے گئے بیانات کے بعد بھی کافی شور مچا ہے۔ پاکستان پر کافی دباو ڈالا گیا ہے۔ اس صورتحال کے ذمے دار وزیراعظم یا حکومت نہیں بلکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہیں، اور تمام ذمے داری ان ہی پر ڈالی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…