جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے لانگ جمپر کو پاکستان آرمی نے ریکروٹ کرلیا،محمد آصف کا آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کرنے کا اعلان

datetime 6  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے لانگ جمپر محمد آصف کو پاکستان آرمی نے ریکروٹ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آرمی کے اتھلیٹکس کوچز محمد آصف کی کوچنگ کریں گے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق آصف اب لاہور آنے کی بجائے آرمی کی اتھلیٹکس ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے22سالہ نوجوان آصف مگسی کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان ایتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے نوجوان آصف سے رابطہ کرکے اسے لاہور بلایا۔ صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر)اکرم ساہی نے آصف کے آرمی میں جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی میں آصف کو بہترین ٹریننگ ملے گی۔یاد رہے آصف شادی شدہ ہیں اور ایک بیٹی کے باپ بھی ہیں۔ آصف مگسی کا کہنا ہے کہ ان کو پاک فوج میں جانے کا شوق تھا لیکن گھر کے خراب مالی حالات کی وجہ سے وہ آٹھویں کے بعد پڑھ نہیں پائے۔آصف نے بتایا کہ میں ایک فش فارم پر مچھلیاں بیچنے کا کام کرتا تھا۔ دن کے وقت یوں ہی تالاب کے اوپر چھلانگیں لگاتا رہتا تھا۔ اس کے بعد شوق بڑھتا گیا اور میں بڑی سے بڑی چھلانگ لگانے کا چیلنج قبول کرتا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی شروع سے خواہش ہے کہ وہ پاکستان کا نام روشن کریں۔ سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے لانگ جمپر محمد آصف کو پاکستان آرمی نے ریکروٹ کرلیا۔ آرمی کے اتھلیٹکس کوچز محمد آصف کی کوچنگ کریں گے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق آصف اب لاہور آنے کی بجائے آرمی کی اتھلیٹکس ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے22سالہ نوجوان آصف مگسی کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان ایتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے نوجوان آصف سے رابطہ کرکے اسے لاہور بلایا۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…