اسلام آباد (این این آئی)حکومت کا مختلف سرکاری محکموں کی 27 قیمتی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجکاری کمیٹی کے مطابق نیلامی کیلئے بولی 7 ستمبر سے 28 ستمبر کے دوران ہو گی، پراپرٹیز کی نیلامی سے کم از کم 6 ارب 62 کروڑ روپے آمدن متوقع ہے،بیچ دے فہرست میں اراضی، اپارٹمنٹس، دوکانیں، عمارتیں بھی شامل ہیں،تعمیراتی مقاصد کیلئے خریداری پر زرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔نجکاری کمیشن کے مطابق وزارت صنعت کی لاہور میں 41 کینال پراپرٹی کی قیمت 5 ارب سے
زیادہ مقرر ہے،سول ایوی ایشن کی 123 کینال پراپرٹی بھی نیلام ہوگی۔نجکاری کمیشن کے مطابق یہ پراپرٹی نواب شاہ، رحیم یار خان، ویہاڑی میں واقع ہے، نجکاری کمیشن کے مطابق ایرا کی اسلام آباد، لاہور، ہری پور میں 15 مختلف جائیدادیں فروخت کرنے کافیصلہ کیا گیا، ایف بی آر، آبی وسائل، ٹریڈنگ کارپوریشن کی پراپرٹی بھی برائے نیلام،ایف بی آر کی فیصل آباد میں 15 کینال اراضی کی ریزرو پرائس 64 کروڑ مقرر،نجکاری کمیشن یا متعلقہ سرکاری محکموں کے افرادبولی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔