لاہور (آن لائن) گزشتہ پانچ ماہ کے بعد کرونا وائرس کے حوالے سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے شہریوں کو ایک اچھی خبر موصول ہوئی ہے۔ جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی جبکہ شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں بھی کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد مزید کم ہو کر 78 ہوگئی ہے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران لاہور میں کرونا وائرس کے مزید 57 تصدیق شدہ مریض سامنے آئیں ہیں جس کے بعد شہر میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 47 ہزار 88جبکہ پنجاب میں کرونا کے 172 تصدیق شدہ مریض سامنے آنے کے بعد صوبے بھر میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 92 ہزار 73 ہوگئی ہے اور اس طرح گزشتہ پانچ ماہ میں کرونا کے 81 ہزار 263 تصدیق شدہ مریض کرونا کو شکست دینے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔