ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاکٹر انتھونی فائوچی نے کرونا وائرس تیار کر کے ووہان منتقل کیا،لاکھوں لوگوں  میں خوف پھیلانے کا مقصد کیا تھا؟ امریکی سائنسدان ڈاکٹرجوڈی میکووٹس کے انٹرویو نے امریکہ میں نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، سنگین الزامات عائد کر دیئے

datetime 27  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سائنسدان نے الزام عائد کیا ہے کہ وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فائوچی نے کرونا وائرس کو لیب میں تیار کیا اور ووہان منتقل کیا ، جو وہاں سے دنیا بھر میں پھیل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹرانتھونی فاؤچی پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کو لیب میں تیار کیا

جس کا مقصد لاکھوں لوگوں کی ہلاکت سے خوف پھیلانا اور پھر ویکسین فروخت کر کے پیسے کمانا تھا۔ڈاکٹرفاؤچی کو وبائی امراض پر اتھارٹی تسلیم کیا جاتا ہے اور وہ چھ امریکی صدور کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ڈاکٹر فاؤچی1980 کی دہائی میں پہلی بار اس وقت نمایاں ہوئے جب ایڈز کا بحران پیدا ہوا تھا۔ لیکن امریکی سائنسدان ڈاکٹرجوڈی میکووٹس کے انٹرویو نے امریکہ میں نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ڈاکٹرجوڈی میکووٹس نے ٹی وی شو میں الزام لگایا کہ ڈاکٹرانتھونی فاؤچی نے لیب میں تیار کردہ کورونا وائرس کو چین کے صوبے ووہان منتقل کیا جو اس وبا کا مرکز بن گیا۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ کورونا وائرس کی ابتدا امریکہ سے ہوئی۔تاہم کورونا وائرس کے جینیاتی نظام کا مطالعہ کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کو لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا۔ اس وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں 6 لاکھ 48 ہزار 445 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 62 لاکھ 2 ہزار 385 افراد متاثر ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 43 لاکھ 15 ہزار 709 افراد میں اس کی تشخیص ہوئی اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 398 تک پہنچ چکی ہے۔کورونا ویکسین بنانے والی کمپنیاں جلد ازجلد اسے بازار میں اتارنے کا دعویٰ کر رہی ہیں لیکن ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ اس وبا کی دوا2020 کے آخر تک دستیاب نہیں ہو سکے گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…