جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستانیوں کیلئے تسلی بخش رپورٹس کا سلسلہ شروع پاکستان میں مہلک وباء کی موجود صورتحال کیا ہے؟ قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا سے متعلق صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے ۔ پاکستان میں وائرس سے متعلق عالمی اداروںکی رپورٹس دھری رہ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کیسز میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے

اور 2 لاکھ 73 ہزار تشخیص شدہ مریضوں میں سے 2 لاکھ 37 ہزار صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بھی پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا اقرار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہےکہ پاکستان میں کورونا سے متعلق صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں معاون خصوصی نے خبردار کیا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ عید الفطر پر سماجی فاصلہ نظر انداز کرنے سے کورونا پھیلا اور اب عیدالاضحی اور محرم الحرام کے دوران کورونا کے چیلنج کا سامنا ہوگا۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 273113 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 5822 ہے۔دوسری جانب لاہور میں کورونا کے مریضوں میں بتدریج کمی کے بعد 7 ہسپتال مریضوں سے خالی ہوگئے۔ صوبائی دارالحکومت کے 5 سرکاری اور 19 نجی ہسپتالوں میں کورونا کے صرف 153 مریض رہ گئے۔ لاہور کے 5 سرکاری ہسپتالوں میں 113 جبکہ نجی میں صرف 40 مریض زیر علاج ہیں۔ صوبائی دار الحکومت میں 23 مریض وینٹی لیٹرز جبکہ 44 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں 458 اور نجی میں 345 مریض جاں بحق ہوئے۔میو ہسپتال میں 20، پی کے ایل آئی میں 4، سروسز ہسپتال میں 16، جناح ہسپتال میں4، جنرل ہسپتال میں صرف 14 مریض زیر علاج ہیں۔ گنگا رام، کوٹ خواجہ سعید، سید مٹھا، چلڈرن ہسپتال اور سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…