میںکس کے کہنے پر میں عمران خان سے ملا اور پھر ملتا چلا گیا ، کپتان کے اندر ایسی کونسی خصوصیات ہیں جن کا انکار نہیں کیا جا سکتا ؟ حسن نثار کے تہلکہ انگیز انکشاف

26  جولائی  2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سنیئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور عمران خان کے علاوہ کسی نے متاثر نہیں کیا، حکومت کو 5سال ملنے چاہئیں کچھ تو جمہوریت کا بھرم رہے،پی ٹی آئی کے حوالے سے ہمارا نظریاتی اختلاف تھا ہے نہ ہوگا نظریاتی سیاست کا دور پوری دنیا میں ختم ہوچکا ہے بنیادی طور پر اس میں اندازوں کی غلطی تھی

آپ کا اندازہ ٹھیک نکلا میرا غلط نکلا۔ نجی ٹی وی جیو کے پروگرام میں ان کاکہنا تھا کہ بھٹو کے دور میں جوان ہو رہا تھا روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا وہ بہت اچھا لگا پھر آہستہ آہستہ سمجھ آتی گئی۔ جب ان کو قریب سے دیکھا تو میں نے کہا یہ وہ میٹریل ہی نہیں ہیں۔جب عمران خان سیاست میں آئے مجھے محمد علی درانی نے کہا کہ عمران خان ملنا چاہتے ہیں میں نے کہا مل لیتے ہیں پھر ہم ملتے چلے گئے اور میں نے کہا ایک بات تو ہےجس کا انکار نہیں کیا جا سکتا،وہ یہ کہ کپتان محنتی اور ایماندارانسان ہیں۔ عمران خان سے توقع سے زیادہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون سے نفرت تھی اور میں ان دونوں پارٹیوں سے اکتا گیا تھا بنیادی بات یہ تھی کہ ان دونوں پارٹیوں سے بالکل ناامید ہوگئی تھی تو سوچا یہ آدمی شاید کچھ کر لے لوگوں کا بھلا ہوجائے میں پی ٹی آئی کی طرف چلا گیا اور سب سے پہلے اگر کوئی اس طرف سے ہٹا تھا تو وہ میں تھا اس میں مجھے سب سے بڑی شکایت یہی تھی کہ انہوں نے کوئی ہوم ورک نہیں کیا ہوا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور عمران خان کے علاوہ کسی نے متاثر نہیں کیا اس کے جواب میں حسن نثار نے کہا ان کے علاوہ بھی تھے لیکن ان کی فالوئنگ نہیں تھی ملک معراج خالد بحیثیت انسان اچھے لگتے تھے ۔اگر اس ماڈرن دور میں لوگ آٹا چینی کے لیے ترس رہے ہیں تو دو سو سال پہلے کیا حال ہوگا ہمارے اندر غلامی کی سوچ لمبے عرصے سے ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…