لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور میں خون کی بیماریوں کے علاج کے لئے جدید طرز کا ایک ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ 200 بیڈز پر مشتمل انسٹیٹیوٹ بلڈ ڈیزیز کے نام سے بنائے جانے والے ہسپتال پر 5 ارب روپے کی لاگت
آئے گی جبکہ مذکورہ رقم وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو ادا کرے گی، اس ہسپتال میں خون کی بیماریوں کے علاج کے لئے ملکی اور غیر ملکی ماہرین ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں گے اور یہ ہسپتال یورپ کے ہسپتالوں کی طرز پر تعمیر کیا جائے گا۔