سمبڑیال(آن لائن)سمبڑیال وگردنواح میں چینی، آٹا کی سرکاری نرخوں پر فراہمی شہریوں کے لیے خواب، آٹا 860 روپے کی بجائے 1ہزارتک اورچینی 95 تا 100روپے تک فروخت ہونے لگی، دکانداروں کی اکثریت نے مارکیٹ سے چینی غائب کردی جبکہ انتظامیہ مقامی بااثر
آٹا چینی مافیا کے آگے بے بس۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیال شہر اورنواحی علاقوں میں دکانداروں نے سرکاری نرخوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے من مرضی سے چینی حکومتی مقررہ کردہ ریٹ 70روپے کی بجائے 95تا100روپے اورہول سیل ڈیلروں نے 85تا90روپے میں فروخت شروع کررکھی ہے جبکہ آٹا بھی سرکاری قیمت 860 روپے کی بجائے 1100روپے تک میں فروخت ہورہا ہے،شہریوں ماجد، ارشد،مقصود،فیض،عظمت، طیب، آپا رشیدہ، خالد ہ بی بی، ثریا بی بی سمیت دیگر نے بتایا کہ دوکانداروں کی اکثریت نے مصنوعی قلت پیدا کر کے آٹا اورچینی غائب کردی ہے اورانتظامیہ عید الضحیٰ کے تہوار کے قریب آنے پر آٹا اورچینی ذخیرہ کرنے والے بااثر مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان کے آگے بے بس نظر آرہی ہے۔