اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی ادویہ ساز کمپنی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال کے اختتام پر کرونا وائرس کی ویکسین حتمی طور پر تیار کر لی جائے گا اور متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے دستیاب ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق سینوفارم نامی دوا بنانے والی کمپنی کے کہا ہے کہ
رواں برس کے اختتام تک ممکنہ طور پر کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی جائے گی ۔ کمپنی کے چیئرمین لیو ژنگ ژین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم آئندہ تین ماہ میں انسانوں پر ویکسین کے تجربات کو مکمل کر لیں گے اور ویکسین سال کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گی ۔