اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، 1209نئے کیسز سامنے آئے ، مزید 54افراد چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5763ہوگئی ۔ جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار جاری کردئیے کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 1209 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ این سی اوسی کے مطابق
ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اعلامہ کے مطابق کورونا کے متاثرہ مزید 54 مریض جاں بحق ہوئے ۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے اموات کی تعداد 5763 ہوگئی، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 1 لاکھ 15 ہزار 883 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 91423، خیبر پختونخواہ میں 32898، بلوچستان میں تعداد 11523 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 14766، گلگت میں 1918اور آزاد کشمیر میں 1989 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے، سندھ میں چوبیس گھنٹوں میں 9804 ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب میں 7386، خیبر پختونخوا میں 1977 ٹیسٹ کئے گئے، اسلام آباد میں 2351، بلوچستان میں 76 ، گلگت میں 71 اور آزاد کشمیر میں 341 ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب میں کورونا سے سب زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ۔ این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 2105 ہوگئی، سندھ میں 2096، خیبر پختونخواہ میں 1169 اموات ریکارڈ ہوئیں ،اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، گلگت میں 46 اور آزاد کشمیر میں 49 اموات ریکارڈ ہوئیں ۔این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ سندھ میں 36 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں 5 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 19ہزار 783 مریض صحتیا ب ہوگئے ،ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار 854 رہ گئی۔