ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا کے پیش نظر جنگ بندی کی اپیل ،بھارت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اپیل کی دھجیاں بکھیر دیں

datetime 22  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارت نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کی اپیل کی دھجیاں بکھیر دیں،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے کورونا وباء کے پیش نظر عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کی،، انتونیو گوئترس کی اپیل کے برعکس بھارتی فورسز شہری آبادی پر اشتعال انگیزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بھارتی اشتعال انگیزیوں کا جائزہ لینے کیلئے غیرملکی میڈیا کا وفد پھر لائن آف کنٹرول کے دورے کیلئے اسلام آباد سے روانہ ہوا ، غیرملکی میڈیا آئندہ ماہ بھارتی مظالم، 5 اگست کے غیرقانونی اقدامات کو سال پورا ہونے سے قبل دورہ کا فیصلہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کی اپیل کی دھجیاں بکھیر دیں،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے کورونا وباء کے پیش نظر عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کی تھی، انتونیو گوئترس کی اپیل کے برعکس بھارتی فورسز شہری آبادی پر اشتعال انگیزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کے اس پار دوسری طرف اجازت نہیں جبکہ پاکستان نے مکمل رسائی دی، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن ایل او سی کے پار کام نہیں کر سکتا، پاکستان نے مشن کو آزادانہ ماحول دیا اور اسی تناظر میں غیرملکی میڈیا کا وفد آج پھر لائن آف کنٹرول کے دورہ کر رہا ہے، غیرملکی میڈیا آئندہ ماہ بھارتی مظالم 5 اگست کے غیرقانونی اقدامات کو سال پورا ہونے سے قبل دورہ کر رہا ہے، غیرملکی میڈیا، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی، مقامی آبادی تک مکمل رسائی دی جا رہی ہے غیرملکی میڈیا چری کوٹ سیکٹر میں فائر بندی انتظام کی بھارتی خلاف ورزیوں کا ازخود مشاہدہ کریگاجبکہ غیرملکی صحافی بھارتی اشتعال انگیزیوں کا شکار افراد سے ملیں گے۔

نقصانات کا جائزہ لیں گے۔فرانسیسی صحافی پال کومیٹی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی ویڈیو بنانے پر قید کیا گیا تھا، فرانسیسی صحافی کو 10 دسمبر 2017ء کو سری نگر سے گرفتار کیا گیا، کومیٹی کا قصور، میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات، بھارتی فورسز پر پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کی فلم بنانا تھاکومیٹی بھارتی قابض فورسز کی پیلٹ گنز کا شکار افراد سے بھی ملے بھارت نے بعد ازاں فرانسیسی صحافی پال کومیٹی کو ملک بدر کر دیا،پال کومیٹی نے پاکستان سے بھی لائن آف کنٹرول تک آزادانہ رسائی مانگی۔

پاکستان نے ایل او سی، قبائلی اضلاع، واہگہ سرحد تک آزادانہ رسائی دی۔فرانسیسی صحافی نے کشمیر، دنیا کے چھت پر جنگ کے عنوان سے دستاویزی فلم کااجراء کیا، پال کومیٹی نے بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کا پردہ فاش کر دیا، فرانسیسی صحافی نے پیلٹ گنز کے زخمیوں، ایکسرے، بینائی کھونے والے کشمیریوں کی پر اثر تصاویر استعمال کیں، بچوں پر پیلٹ گنز کے استعمال، انہیں معذور کرنے، پھیپھڑوں، گردے اور جگر میں سیسے کی موجودگی کو دکھایا،دستاویزی فلم میں ایسا معاشرہ دکھایا گیا جو مسلسل زیر نگرانی ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر طرف فوجی، کیمرے، ڈرونز، ہجوم، مظاہروں، جنازوں تک کی ویڈیو بنتی ہیں،بھارتی فوجی جیپ کے آگے باندھے جانے والے کشمیری نوجوان کو بھی دکھایا گیا، دستاویزی فلم بتاتی ہے ہر جنازہ پاکستانی پرچم میں لپٹا، ہر کوئی آزادی، مجاہد آزادی بننا، حق خودارادیت چاہتا ہے۔ ہندوستان رواں سال لائن آف کنٹرول پر 1744 خلاف ورزیاں کر چکا، بھارتی فورسز کی ایل او سی پر پے درپے اشتعال انگیزیوں میں 14 معصوم شہری شہید، 135 زخمی ہوئے، شہداء میں 5 بچے، 5 خواتین، 4 مرد شامل، زخمیوں میں 36 بچے، 44 خواتین، 55 مرد شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…