بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کردی

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپیل وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے

خلاف اپیل پرجسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار رائو عبد الرحیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ اوگراقوانین کیخلاف حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑہائی ہیں۔عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ڈپٹی اٹارنی خواجہ امتیاز نوٹس وصول کیا۔ رائو عبد الرحیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ اوگرا کی سمری کے بغیر جون کے ختم ہونے سے پہلے ہی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت قانونی طور پر اوگرا کی سفارش کے بغیر قیمتیں نہیں بڑھا سکتی۔ انہوںنے کہاکہ اوگرا کے جون کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کو پٹرول کی قیمت مقرر کرنے کی ہدایت کی جائے۔عدالت نے سماعت آئیندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی۔جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…