ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل ۔۔۔ امریکی ماہر معاشی تجزیہ کار نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی مصنف، ماہر تعلیم اور معاشی تجزیہ کار ڈیوڈ مارٹن ڈارسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرنا بہت کم وقت کی بات ہے ،یہ ملک خطے میں ایسی جگہ پر واقع ہے کہ آنیوالے عشروں میں یہ عالمی معیشت میں اہم اور فیصلہ کن تبدیلیاں لائے گا،پاکستان میں 30 سال سے کم عمرافراد کی تعداد 100 ملین ہے

جو زندگی میں تبدیلیاں لانے کے خواہشمند ہیں اور اس کیلئے پرجوش بھی۔قومی موقرنامے کی رپورٹ کے مطابق آغا خان یونیورسٹی میں عالمی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی بینک اور مالیاتی کپنی مورگن سٹینلی کے چیف انویسٹمنٹ سٹریٹجسٹ ڈیوڈ مارسٹ نے کہا پاکستان کی آبادی آنیوالے دنوں میں اہم کردار ادا کریگی، پاکستان ایشیا کے ان نو ممالک میں شامل ہے جو آئندہ 35 سالوں میں چین کی طرح ابھریں گے اور یہ عالمی معیشت میں تاریخ ساز معاملہ ہوگا۔پاکستان کا نوجوان کاروباری طبقہ نہ صرف ملک بلکہ خطے کی معیشت میں بھی غیر معمولی تبدیلیاں لانے کا باعث بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ افغانستان، ایران اور بھارت کی قربت کے باعث پاکستان پیچھے رہ گیا، در حقیقت پاکستان خطے کے اعتبار سے ایشیائی ممالک جیسا کہ ایران، بنگلہ دیش، ویتنام اور انڈونیشیا کے درمیان واقع ہے جو مستقبل میں عالمی معیشت میں اہم شراکت دار ہونگے ۔آج کے زمانے میں کاروباری اور تاجر خواتین عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور پاکستان میں بھی کاروباری خواتین مثبت تبدیلیاں لائیں گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…