پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سبزچائے کے فوائد توبہت سنے ہونگے لیکن اس کاانتہائی  تشویشناک نقصان بھی سامنے آگیا، جاپانی ماہرین نے خبر دار کردیا

datetime 19  جولائی  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سبز چائے کی افادیت کے بارے میں آپ اچھی طرح جانتے ہوں گے۔کئی ماہرین کے نزدیک اس کے استعمال سے پراسٹیٹ کینسراور کو لیسٹرول کم ہوتا ہے۔ جو لوگ کافی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ سبز چائے کو ایک بہترین متبادل سمجھتے ہوئے اس کا استعمال شروع کردیتے ہیں۔ کچھ کیسز میں یہ ذہنی تنا کو کم کرنے میں بھی کافی مددگار رہی ہے، لیکن بعض حالات میں یہ کسی بھی طور پر انسانوں کے لئے فائدہ مند نہیں ہے۔کچھ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ

اگر سبز چائے کا استعمال کیا جائے تو یہ ہائپر ٹینشن کی ادویات استعمال کرنے والے افراد کے لئے بہتر نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں tanninپایا جاتا ہے جو سبزیوں اور پھلوں میں موجود آئرن کو انسانی جسم میں جذب نہیں ہونے دیتا۔ جاپان کے تحقیقاتی ادارے فوکوشیما میڈیکل سکول کا کہنا ہے کہ مسلسل سبز چائے پینے والے افراد میں سبز چائے نے فلو کی ادویات کی افادیت کو کم کردیا۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ سبز چائے لمبے عرصے تک استعمال کرنے سے قبل آپ کو چاہیے کہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…