لاہور( این این آئی)عید الاضحی کے بعد کورونا کی شدید لہر کے پیش نظر تیاریاںشروع کر دیں،حالات خراب ہونے کی صورت میں ترقیاتی فنڈز محکمہ صحت کو منتقل کرنے کا عندیہ دیدیا گیا۔ذرائع کے مطابق کورونا کی صورتحال پر وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹریز ہیلتھ ، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وزیر صحت سمیت متعلقہ افسران نے وزیراعلی پنجاب کو عید الاضحی کے
بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ عید الاضحی کے دوران منڈیوں میں رش اوراجتماعات سے کورونا کی نئی لہرآسکتی ہے جس پر فیصلہ کیا گیا کہ حالات خراب ہونے کی صورت میں ترقیاتی فنڈز محکمہ صحت کو منتقل کردیئے جائیں۔ تمام متعلقہ محکمے ہنگامی حالات کے لیے انتظامات مکمل کریں جبکہ محکمہ صحت کو ضرورت کے مطابق مکمل فنڈز دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔