ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی بیٹریس نے شادی کرلی

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی بیٹریس پراپرٹی ٹائیکون ایڈوارڈو ماپیلی موزی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔شادی رویال لاجز ونڈسر کے دا رویال چینل آف آل سینٹس میں ایک مختصر تقریب کے دوران انجام پائی۔میڈیارپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں شہزادی کی

دادی 94 سالہ ملکہ الزبتھ اور دادا 99 سالہ پرنس فلپ نے بھی شرکت کی۔ عالمی وبا کی وجہ سے کئی ماہ بعد ان دونوں کی کسی تقریب میں یہ پہلی شرکت تھی۔شاہی ترجمان نے بتایا کہ برطانوی وقت کے مطابق دن 11 بجے ہونے والی تقریب میں صرف قریبی رشتے داروں نے شرکت کی اور اس میں عالمگیر وبا کورونا سے بچا کی تمام حفاظتی تدابیر کا خیال رکھا گیا۔29 مئی کو ہونے والی شہزادی بیٹریس کی شادی برطانیہ میں 23 مارچ کو لاک ڈائون کی وجہ سے موخر کردی گئی تھی تاہم 4 جولائی کو اس پابندی میں نرمی کرتے ہوئے اجازت دی گئی تھی کہ شادی کی تقریب میں ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے 30 افراد شریک ہوسکتے ہیں۔31 سالہ شہزادی بیٹریس ملکہ برطانیہ ملکہ کے چھوٹے بیٹے اینڈریو کی سابق اہلیہ سارہ فرگوسن  کی بڑی بیٹی ہیں، شہزادی بیٹریس تخت کے وارثوں کی فہرست میں 9ویں نمبر پر ہیں۔شہزادی بیٹریس شاہی خاندان کے رکن کے طور پر کام کرنے کے بجائے ایک کمپیوٹر کمپنی میں ملازمت کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ پرنس اینڈریو اور سارہ کی بیٹی بیٹریس کی شادی29مئی کو طے تھی جس میں شاہی خاندان کے علاوہ بڑے پیمانے پر مہمانوں کی شرکت متوقع تھی مگر عالمی وبا کورونا کے خدشات کے پیش نظر یہ شادی ملتوی کر دی گئی تھی۔اس سے قبل بھی شہزادی بیٹریس کی شادی شہزادہ ہیری اور میگھن کے شاہی خاندان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…