کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان فوڈ اتھاڑٹی نے غیر معیاری پیکٹ دودھ پر پابندی عائد کردی۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے اور لیبارٹری ٹیسٹ میں غیر معیاری قرار دیے گئے مختلف برانڈز کے پیکٹ دودھ(ٹیٹرا پیک دودھ) جن میں اصلی گریٹ ملک سپر ویلیو (فل کریم ملک)،ڈیری امنگ (ڈیری ڈرنک نو ملاوٹ گیرنٹی)،
حلیب (پریمئیم آل پرپس ملک)، قدرت (مذہ بامثال), ٹی میکس، ترنگ الائچی،آل میکس(حلیب فوڈ) اور پیگاہ (حلیب فل فیٹ ہٹ ملک)شامل ہیں کی صوبہ بھر میں خریدوفروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔