واشنگٹن(این این آئی)امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا نے کہاہے کہ ان کی تیارکردہ کورونا ویکسین 27 جولائی سے انسانوں پر تجربے کے آخری مراحل میں داخل ہو جائے گی۔ وہ اس ویکسین کو 30 ہزار افراد پر ٹیسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کورونا ویکیسن کے انسانوں پر تجربے کے متعلق معلومات کلینکل ٹرائلز نامی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہے سے یہ پتا چلتا ہے کہ یہ تجربات اکتوبر سنہ 2022 تک جاری رہیں گے۔
امریکی دوا ساز ادارے موڈرنا کی جانب سے حالیہ اعلان نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں ایک تحقیق کے نتائج چھنے کے بعد سامنے آیا ۔ اس تحقیق میں کہا گیا کہ 45 افراد جنھیں یہ ویکسین لگائی گئیں ان میں کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بنی ہیں۔موڈرنا کے ساتھ ساتھ دیگر کمپنیاں بھی کورونا کی ویکسین بنانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ تاہم عمومی خیال ہے کہ ویکسین میں تیار ہونے میں مزید ایک سال کا عرصہ درکار ہے۔