جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ممالک کو اقدامات تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی اس پر قابو پانا ممکن ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم نے ممالک سے اٹلی، اسپین، جنوبی کوریا اور بھارت میں کیسز میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چاہے اس وبا کا پھیلا کتنا ہی برا کیوں نہ ہو
اسے روکنا ممکن ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے جنیوا میں ایک ورچوئل نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں ہم سب کی ایک حد تک آزمائش جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جن ممالک میں تیزی سے وائرس پھیل رہا ہے اور جہاں پابندیاں میںن ڈھیل دی جارہی ہیں وہاں اب کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور عالمی یکجہتی کے ساتھ مل کر صرف جارحانہ اقدام ہی اس وبا کو ختم کرسکتا ہے۔