اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اکسیجن اور وینٹی لیٹرز پر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈائون اور ایس او پیز پر
عمل درآمد سے عوام کے بہتر طرز کی کامیابی نمایاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ 20 جون کو پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 969 مریض آکسیجن پر تھے، جبکہ 546 مریض وینٹی لیٹرز پر تھے۔اسد عمر نے بتایا ہے کہ الحمداللہ کل یہ تعداد کم ہو کر آکسیجن پر 1 ہزار 762 کورونا مریض جبکہ وینٹی لیٹر پر 394 مریض تک آگئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طرح آکسیجن اور وینٹی لیٹر زپر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کا پھیلائو روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، حفاظتی تدابیر پر عمل سے صحت کی حفاظت کے ساتھ روزگار بھی چلتا رہے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو جو امریکا، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے، خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔