اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو لگام ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی،ادویہ ساز کمپنیوں کا قیمتوں میں ازخود اضافے کا اختیار ختم،ادویات کی قیمتیں ڈریپ اور وزارت صحت مقرر کریں گی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کا قیمتوں میں ازخود اضافے کا اختیار ختم
کردیا ہے،وزارت صحت نے سمری پر منگل کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری حاصل کرلی ہے جس کے تحت ڈرگ پرائسنگ پالیسی سے متصادم تمام سیکشن ختم کردئیے جائیں گے۔کمپنیوں کی درخواست پر ادویات کی قیمتوں کا تعین ڈریپ اور وزارت صحت کریں گی جبکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔