جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

درآمدات زیادہ، برآمدات کم ، تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک پہنچ گیا

datetime 8  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال2019-20(جولائی تا جون )کے درمیان درآمدات زیادہ اور برآمدات کم ہونے سے پاکستان کا تجارتی خسارہ23ارب19کروڑ ڈالر کی کمی کے ساتھ 27ارب ڈالر رہنا تشویشناک ہے ،گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی برآمدات21ارب 38کرو ڑ ڈالر رہیں جبکہ 44ارب 57کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی

گئیں اس طرح پاکستان کی برآمدات میں6.84فیصد کمی ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی میں تاخیر برآمدات میں کمی کا باعث ہے وزیراعظم پاکستان کا وزرات تجارت کو نئی تجارتی پالیسی جاری کرنے کا ٹائم فریم دینا خوش آئند ہے ۔شہباز اسلم نے کہا کہ برآمدات کی بحالی اور توسیع کے سلسلہ فوری اقدامات کی ضرورت ہے اس ضمن میں پاکستانی مصنوعات کے لیے بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش اور بیرون ملک سفارتخانوں کو فعال کیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک پاکستانی مصنوعا ت کی کھپت اور برآمدات میں اضافہ کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ انہوںنے کہا کہ تجارتی خسارہ میں کمی اور حکومت کی طرف سے پانچ سالوں میں برآمدات کا ہدف46ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے کیلئے نئی تجارتی پالیسی میں صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے تاکہ پاکستانی اشیاء کی بیرون ملک کھپت میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے۔  فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال2019-20(جولائی تا جون )کے درمیان درآمدات زیادہ اور برآمدات کم ہونے سے پاکستان کا تجارتی خسارہ23ارب19کروڑ ڈالر کی کمی کے ساتھ 27ارب ڈالر رہنا تشویشناک ہے ،گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی برآمدات21ارب 38کرو ڑ ڈالر رہیں جبکہ 44ارب 57کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئیں اس طرح پاکستان کی برآمدات میں6.84فیصد کمی ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…