اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا نام کی کوئی چیز نہیں ہے کہہ کر مذاق اڑانے والے برازیل کے صدر کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل برازیل کے صدر بولسنا رو کرونا وائرس کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ تاہم انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا جو کہ پازیٹو نکلا ہے ۔ یہ خبر انہوں نے چہرے سے فیس ماسک پہن کر نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے دی کہ انہوں نے گزشتہ دنوں
اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ اس سے قبل وہ اپنے چہرے پر ماسک نہیں پہنتے تھے اور کرونا وباء کے نہ ہونے کا مذاق اڑاتے رہے۔ جبکہ انہوں نے سماجی دوری کا بھی متعدد بار مذاق اڑیا ہے ۔ کرو نا وائرس کو غیر سنجیدہ لینے کی وجہ سے برازیل کے 65ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے گئے اور اس وقت ملکی صورتحال کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16لاکھ 74ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔