اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی ادارہ صحت نے بھارت کے 15اگست تک کرونا ویکسین کی تیارے کے دعوے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی جلدی ویسکین کی تیاری کا امکان موجود نہیں ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اینڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر بلرام بھر گوانے بھارت بائیوٹیک انڈیا کے اشتراک سے کرونا ویکسین 15اگست تک تیار کرنے کا دعوی کیا تھا ۔
عالمی ادارہ صحت نے اتنی جلدی ویکسین کی تیاری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کی تیاری کیلئے پہلے سے طے شدہ مراحل کو پورا کرنا اور معیار کو برقرار رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے جو اتنی قلیل مدت میں ممکن نہیں ۔ بھارتی ماہرین ڈاکٹر شنکر جوشی اور ڈاکٹر آننت بھان نے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے کہا ہے کہ معیار پر سودی بازی قبول نہیں کی جائے گی ۔