پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سعودیہ میں مقیم غیر ملکیوں کو سعودی فرما نروا شاہ سلمان نے بڑی خوشخبری سنادی ،اقاموں میں مزید کتنے ماہ کی مفت توسیع کر دی ؟ نوٹیفکیشن جاری ‎

datetime 6  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے یہاں غیر ملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔نجی ٹی وی چینل سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے

معاشی مسائل کے اثرات کم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے افراد، نجی شعبے، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی امداد کے لیے کوششیں جاری رکھتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد فیصلے کیے ہیں جن کی تفصیل دی جا رہی ہے۔اعلامیے کے مطابق غیر ملکیوں کے فائنل ایگزٹ ویزوں میں مفت توسیع کی منظوری دی گئی ہے اور ان غیر ملکیوں کے اقاموں میں 3 ماہ مفت توسیع ہوگی جو ایگزٹ ری انٹری پر بیرون ملک گیے ہوئے ہیں اور جن کے ویزے پروازوں کی معطلی کی وجہ سے ختم ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ مملکت میں موجود ان تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ پر آنے والوں کے ویزوں میں بھی 3 ماہ مفت توسیع کی گئی ہے جن کے اقامے اور ویزے پروازوں کی معطلی کے دوران ختم ہوئے ہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ شاہی فرمان میں مذکورہ بالا استثنائی صورتوں پر حسبِ ضرورت نظرثانی کی جائے گی۔یہ توسیع ان غیر ملکیوں کے اقاموں کے لیے بھی موثر ہوگی جو مابعد کورونا انتظامات کے تحت سفری پابندیوں کی وجہ سے ایگزٹ ری انٹری پر بیرون ملک موجود ہیں۔ نیز ان کے ویزوں میں بھی اتنی ہی مدت کے لیے توسیع مفت کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…