بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

چین میں کرونا وائرس کے بعد’’ بوبونک طاعون کا وائرس‘‘ پھیلنے کا خطرہ منڈلانے لگا ، مشتبہ مریض سامنے آگیا ، بلیک ڈیتھ نامی طاعون بیماری انسانوں میں کیسے پھیلتی ہے ؟ایک صدی پہلے اس خوفناک بیماری نے کتنے ملین انسانوں کا شکار کیا تھا ؟حکام نے الرٹ جاری کر دیا

datetime 6  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں کورونا وبا کے بعد “بیوبونک” نامی طاعون کی بیماری کا ایک مشتبہ مریض سامنے آنے کے بعد حکام نے الرٹ جاری کردیا ہے۔منگولیا کے ایک شہر میں ’بلیک ڈیتھ‘ کے نام سے جانا جانے والے بیوبونک طاعون کے کیسز سامنے آنے کے بعد حکام نے ایک انتباہ جاری کر دیاہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات کے مطابق بیانور شہر میں اس طاعون کی

زد میں آنے والا مریض ایک چرواہا ہے اور اسے قرنطینہ کر دیا گیا ہے تاہم مریض کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔بیوبونک طاعون بیکٹیریا کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ خطرناک ہوسکتے ہیں، لیکن ان کا علاج عام طور پر اینٹی بائیوٹک دوائیوں سے کیا جاتا ہے۔چینی خبر رساںادارے کے مطابق ملک کے اندرونی علاقے منگولیا کے شہر بیانور شہر کے ایک شہری میں بوبونک طاعون کا وائرس پایا گیا ہے، جو کہ انتہائی مہلک ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق اس “بلیک ڈیتھ” نامی طاعون کے سبب ایک صدی قبل 50 ملین کے لگ بھک افراد دنیا بھر میں اموات کا شکار ہوگئے تھے۔بوبونک طاعون کی بیماری ، جو بیکڑیا، پسو کے کاٹنے یا متاثرہ جانورں سے پھیلتا ہے، سے انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیانور شہر کے مقامی اسپتال انتظامیہ نے ہفتے کے روز میونسپل حکام کو مریض سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ اتوار کے روز مقامی حکام نے طاعون سے بچاو کے لیے شہر بھر میں سطح 3 کی وارننگ جاری کردی ہے، جوکہ چار درجے کے نظام میں دوسرے کم ترین کی وارننگ ہے۔طاعون کی بیماری، جو طاعون کی تین شکلوں میں سے ایک ہے، انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اس میں جسم میں سوجن کے ساتھ ساتھ بخار، سردی لگنا اور کھانسی عام علامات ہیں۔بیانور شہر کے صحت کے حکام انسانوں میں اس وائرس کے منتقل ہونے کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لیے لوگوں کو اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

صحت کے حکام شہریوں کو شکار نہ کرنے اور ان جانوروں کو کھانے سے منع کررہے ہیں جو اس بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ مقامی صحت کے حکام نے الرٹ جاری کیا ہے کہ اس وقت شہر میں انسانی طاعون کی وبا پھیلنے کا خطرہ ہے، جس کے پیش نطر شہری تحفظ سے متعلق آگاہی حاصل کریں اور طبعیت کی غیر معمولی صورتحال کی صورت میں فوراًڈاکٹرز سے رجوع کریں ، متعلقہ علامات سامنے آنے کی صورت میں کوتاہی سے آپ کی جان بھی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…