اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

کرونا وائرس کی دوا کی تیاری کے حوالے سے چین نے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 6  جولائی  2020 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی حکام نے کوویڈ 19 کا خاتمہ کرنے والی ویکسین کی تیاری کےلیے عمارت تیار کرلی، جو سالانہ بنیاد پر 100 ملین ڈوز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ عمارت ووہان

انسٹی ٹیوٹ آف بیالوجیکل پروڈکٹس میں تیار کیا گیا ہے، اس لیب میں پیتھوجینک وائرس کی ویکسین کا مطالعہ بھی کیا جائے گا۔ڈبلیو آئی بی پی نے 12 اپریل کو ویکسین کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی آزمائش مکمل کرلی تھی، جس میں 1 ہزار سے زائد رضاکاروں نے حصّہ لیا تھا، جس کے کینیڈا میں بھی کلینیکل ٹرائل کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔چینی حکام نے پہلی کرونا ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا تھا کہ مذکورہ ویکسین کلینکل ٹرائلز کے بعد محفوظ اور کچھ موثر ثابت ہوئی ہے۔کانسینو کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن نے 25 جون کو ملٹری کے لیے اس ویکسین کے استعمال کی ایک سال کے لیے منظوری دی، واضح رہے کہ اے ڈی 5 این سی او وی نامی دوا چین کی ان آٹھ ویکسینز میں سے ایک ہے جس کی چین سمیت دیگر ممالک میں آزمائش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…