اسلام آباد(نیوزڈیسک )جیسا کہ آپ کے علم میں ہوگا کہ امریکی سپریم کورٹ نے ایک ہی جنس کے افراد کے درمیان شادی کی اجازت دے دی ہے۔ اس خبر کو دنیا بھر میں آزادی اظہار کے حوالے سے دیکھا جارہا ہے اور مغربی دنیا بالخصوص امریکا میں اس مکروہ عمل کے حق میں کئی دلیلیں دی جارہی ہیں۔ ہر طرف لوگوں کو خوشیاں مناتے ہوئے تصاویر شیئر کی جارہی ہیں اور دنیا کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ ایک بہت بڑا سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔
ایسے حالات میں کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ فیس بک اس بات کو خوشی کے طور پر نہ منائے۔ فیس بک نے اپنے صارفین کو یہ خوشی منانے کے لئے ایک ایسی رنگین تصویر کا آپشن دیا ہے کہ لوگ اپنی ڈی پی کو رنگوں سے بھر کر اپنے پروفائل میں لگاسکتے ہیں۔
https://www.facebook.com/celebratepride?_rdr=p یہ لنک لوگوں کی وال پر ظاہر ہورہا ہے تاکہ وہ اپنی ڈی پی کو رنگین بنا کر دنیا کے سامنے پیش کریں۔ کئی معصوم لوگوں کو اس قبیح حرکت کی حقیقت کے بارے میں علم نہیں اور وہ معصومیت میں اپنی تصاویر کو اس رنگ میں رنگ رہے ہیں۔ایسے لوگوں کی اطلاع کے لئے ضروری ہے کہ وہ یہ جان لیں کہ یہ رنگ اصل میں دنیا بھر میں ہم جنس پرستوں کے جھنڈے کا رنگ ہے۔
اپنی فیس بک ڈی پی کو خوبصورت رنگوں سے بھرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ کر اس کا مطلب جان لیں
28
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں