منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ہوشیار! یہ ایپ ہے خطرناک

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )مختلف ضروریات کے تحت ایپس ڈاون لوڈ کی جاتی ہیں، مگر بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ بعض ایپلی کیشنز کی ڈاون لوڈنگ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، کیوں کہ انھیں ڈاون لوڈ کرنے سے ڈیٹا چوری ہوسکتا ہے۔
حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ایپلی کیشن بھی اسی نوعیت کی ہے۔ ان فرینڈ الرٹ کے نام سے بنائی جانے والی یہ ایپ آپ کو آگاہ کرتی ہے کہ کو کس نے آپ کو فیس بک پر ان فرینڈ کردیا ہے۔ اس ایپ کے بارے میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ اس کے ذریعے اسے استعمال کرنے والے یوزر کا ڈیٹا حاصل کرلیا جاتا ہے۔ یوزر کو یہ بتانے والی یہ ایپلی کیشن کہ اسے کس نے اپنی ایف بی فرینڈ لسٹ سے خارج کردیا ہے، بلامعاوضہ ہے، اس لیے یوزرز کے لیے مزید پرکشش ہے۔
یہ ایپ اپنی سہولت فراہم کرنے سے پہلے آپ سے سائن ان ہونے کو کہتی اور آپ کا پاس ورڈ معلوم کرتی ہے۔ اس کا انکشاف کرتے ہوئے انٹرنیٹ سیکیوریٹی فرم MalwareBytes کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو استعمال کرنے والے یوزر کی login credentials (آئی ڈی اور پاس ورڈ) براہ راست فیس بک کو نہیں بھیجی جاتی، بل کہ yougotunfriended.com کو بھیجی جاتی ہے۔ ان فرینڈ الرٹ نامی یہ ایپ اشتہارات ڈسپلے کرتی ہے اور استعمال کنندہ یوزر کے کمپیوٹر میں نقصان دے سوفٹ ویئر بھی انسٹال کرسکتی ہے۔ مزید خطرناک بات یہ ہے کہ یہ ایپلی کیشن فیس بک کی ایپس لسٹ میں نظر نہیں آتی، چناں چہ آپ اسے استعمال میں لاکر بہ آسانی بھول جاتے ہیں کہ کوئی آپ کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
آن لائن سیکیوریٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے یوزر اس سے نجات حاصل کرلیں اور اپنا پاس ورڈ تبدیل کرلیں۔ اس ایپلی کیشن کی جگہ فیس بک کے صارفین ان فرینڈ ہونے سے آگاہی کے لیے اس طرح کی دیگر ایپس استعمال کرسکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…