منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مجھے کرسی کی کوئی پرواہ نہیں یہ جاتی ہے تو چلی جائے لیکن مافیا کا آخری حد تک پیچھا کروں گا، وزیر اعظم عمران خان کا دوٹوک اعلان

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کرپٹ عناصر نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،مجھے کرسی کی کوئی پرواہ نہیں یہ جاتی ہے تو چلی جائے لیکن مافیا کا آخری حد تک پیچھا کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چیمبر میں کراچی اور پنجاب میں پارٹی اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب اور کراچی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف قومی اسمبلی نے ملاقات کی جن میں سیف الرحمان، محمد عالمگیر خان، آفتاب حسین صدیقی، عبدالشکور شاد، فہیم خان، عطااللہ، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم، جمیل احمد خان، محمد اکرم، غزالہ سیفی اور صائمہ ندیم شامل تھے اس موقع پر وفاقی وزراء اسد عمر اور سید علی زیدی ،وزیر دفاع پرویز خٹک اور چیف وہپ عامر ڈوگر بھی موجود تھے ، وزیر اعظم نے پارٹی ارکان کو حکومتی امور ،پارٹی کو فعال بنانے اور دیگر قومی امور پر بات چیت کی جبکہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں ،عوامی مسائل، پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،ارکان نے اپنے حلقوں کے مسائل، مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی ردعمل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اراکین کو فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت مستحکم ہے،ملک کو معاشی اور سیاسی لحاظ سے طاقتور بنائیں گے،انہوں نے ایک بار پھر دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کرپٹ عناصر نے ملک کو نقصان پہنچایاکسی صورت ان سے سمجھوتہ نہیں کروںگا ،مجھے کبھی بھی اپنی کرسی کی فکر نہیں رہی ،یہ جاتی ہے تو چلی جائے ،یہ آج ہے کل نہیں ہوگی لیکن اپنے نظریے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا اور ملک لوٹنے والے مافیا کا آخری حد تک پیچھا کروں گا ۔وزیر اعظم نے پارٹی اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو اصل حقائق سے آگاہ رکھیں،ملکی مسائل پر جلد قابو پالیں گے ہم بالکل درست سمت میں جارہے ہیں ،قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں ،اس وقت ہم مختلف چیلنجز سے گزررہے ہیں اور ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر طرح کیلئے تیارہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…