منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

بلڈ گروپ او کے حامل افراد کو کورونا کم ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے حقیقت کھول کر رکھ دی

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکی ادارے نے بلڈ گروپ ’O‘ والے افراد میں کورونا کا خطرہ کم ہونے کی تردید کردی ۔ گزشتہ دنوں ایک کمپنی کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ بلڈ گروپ O والے افراد کو دیگر گروپوں کے مقابلے کورونا وائرس سے کم خطرہ لاحق ہوتا ہے جس کی تردید کردی گئی ہے۔

بائیو ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ کمپنی ’23 اینڈ می کی ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کسی فرد کے خون کا گروپ یہ بتا سکتا ہے کہ وہ کس حد تک کورونا وائرس کی زد میں آئے گا۔کمپنی نے اپنی تحقیق میں بتایا تھا کہ بلڈ گروپ O والے افراد دوسرے گروپوں کے مقابلے میں کورونا وائرس سے زیادہ محفوظ ہیں کیونکہ اس کا دوسرے گروپس کے مقابلے میں 9 سے 18 فیصد تک امکان کم ظاہر ہوتا ہے اس حوالے سے امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ اپر چیساپیک ہیلتھ میں بطور چیف آف انفیکشن ڈیزیز فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر فہیم یونس نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے کہ جو افراد بلڈ گروپ O کے حامل ہوتے ہیں انہیں A یا دیگر کسی بلڈ گروپس کے مقاملے میں کورونا کا خدشہ کم ہوتا ہے۔انہوں نے وضاحت دی کہ کوئی بھی اس وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے، اپنے آپ کو بلڈ گروپ کی بنیاد پر محفوظ نہ سمجھیں لہٰذا اس بات پر بحث ہی کیوں کی جائے جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔بعدازاں ڈاکٹر فہیم یونس نے ہدایت کی کہ ماسک پہنیں۔ اس سے قبل بھی ڈاکٹر فہیم یونس نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے جڑی بوٹی سنا مکی افادیت کی تردید کی تھی اور بتایا تھا کہ اس کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…