جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے ان بیماریوں میں مبتلا افراد تیزی سے متاثرہونے لگے، دھماکہ خیز انکشافات

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی: کووڈ انفیکشن میں اضافے سے ڈایالیسس، ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے مریض متاثر ہونے لگے، پچھلے ہفتے تک شہر میں صرف چار سرکاری و نجی مراکز تھے جو کہ کووڈ کے مریضوں کے لئے نا کافی تھے۔تفصیلات کے مطابق کووڈ انفیکشن میں اضافے سے ایس آئی یو ٹی کے ڈایالیسس، ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے مریض متاثر ہورہے ہیں، سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ڈایالیسز، ٹرانسپلانٹ، اور کینسر کے مریضوں میں کووڈ انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ہفتے ایس آئی یوٹی میں ڈایا لیسز، گردے اور کینسر کے مزید 55مریض کووڈ انفیکشن سے متاثر ہونے کی وجہ سے داخل ہوئے، جس کی اصل وجہ ان کی کمزور قوت مدافعت تھی، ایس آئی یو ٹی کے 16ہزار سے زائد ایسے مریض ہیں، جن کی قوت مدافعت کمزور ہے اس میں 6ہزار ڈایالیسس کے مریض بھی شامل ہیں، جنہیں ہر ہفتے دو سے تین بار مفت ڈایالیسس سیشن فراہم کئے جاتے ہیں اور یہ ان مریضوں کی زندگی بچانے کے لئے ناگزیر ہے۔اب تک ڈایالیسس کیحوالے سے 41 مریض کووڈ میں زیر علاج ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر 2ڈایالیسس کے مریض کووڈ سے متاثر ہو رہے ہیں اور وقت کے ساتھ اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، اسی طرح ایس آئی یو ٹی میں 5ہزارافراد گردے کے ٹرانسپلانٹ کے ہیں،جنہیں مستقل بنیاد پر فالواپ کیلئے آنا ہوتا ہے اور ان کی بھی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے اوراب تک 22افراد کورونا سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور زیر علاج ہیں۔ایس آئی یو ٹی سالانہ 2بلین روپے صرف ڈایالیسس و ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کے علاج پر خرچ کرتا ہے اور اس سے متعلق تمام سہولتیں مریضو ں کو بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ایس آئی یو ٹی میں کینسر کیتقریبا 5ہزار سے زائد مریض بھی علاج کیلئے آتے ہیں، اس مہلک بیماری کی وجہ سے طویل عرصے تک زیر علاج رہتے ہیں

اور کووڈ کی وجہ سے ان کے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔واضح رہے کہ ایس آئی یو ٹی کی ٹیم انتہائی مستعدی سے ڈایالیسس، ٹرانسپلانٹ اور کینسر کی مریضوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے، پچھلے ہفتے تک شہر میں صرف چار سرکاری و نجی مراکز تھے جو کہ کووڈ کے مریضوں کے لئے نا کافی تھے۔یہ بات قابل تحسین ہے کہ حکومت سندھ نے مزید اقدامات اٹھائے اور مزید ہسپتالوں کو کووڈ علاج کے لئے سہولیات فراہم کیں، اس سلسلے میں ا س وقت 10سرکار ونجی مراکز وینٹیلیٹر کی سہولیات کے ساتھ کراچی میں قائم ہو چکے ہیں، جن کی بدولت ایس آئی یو ٹی اپنے مخصوص گروپ یعنی ڈایالیسس، ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے مریضوں کی موثر طریقے سے علاج کرسکے گی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…