جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کووڈ 19 کے بغیر علامات والے مریضوں کا مدافعتی ردعمل کمزور ہونے کا انکشاف

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)کووڈ 19 کے ایسے مریض جن میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں، ممکنہ طور پر نئے کورونا وائرس کے خلاف کمزور مدافعتی ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔طبی جریدے جرنل نیچر میڈیسین میں شائع تحقیق میں نئے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 37 مریضوں کا جائزہ لیا گیا

جن میں کسی قسم کی علامات نظر نہیں آئی تھیں۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایسے مریض اوسطاً 19 دن تک وائرس کو جسم سے خارج کرتے رہتے ہیں جبکہ علامات والے 37 مریضوں میں یہ دورانیہ 14 دن دیکھا گیا۔چونگ چنگ میڈیکل یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ بیشتر افراد کو کورونا وائرس سے معمولی سے زیادہ شدت والی نظام تنس کی علامات بشمول بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جو وائرس سے متاثر ہونے کے بعد 2 سے 14 دن میں ظاہر ہوسکتی ہیں۔تاہم محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ اس وائرس سے متاثر ہونے والے بیشتر افراد میںبہت معمولی علامات نظر آتی ہیں یا کسی قسم کی علامات نمایاں نہیں ہوتیں۔تحقیق کے مطابق بغیر علامات والے مریضوں میں آئی جی ی اینٹی باڈی لیول بیماری کے بعد 3 ماہ میں گھٹنے لگتا ہے۔اس سے قبل دریافت کیا گیا تھا کہ کووڈ 19 کو شکست دینے والے مریضوں میں وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز بننے کا امکان ہوتا ہے۔مگر نئی تحقیق میں اس خیال کو تقویت دی گئی ہے کہ عوامی سطح پر اقدامات اور بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ وائرس کی روک تھام کے لیے بہت اہم ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…