اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایکٹمرا انجکشن کے بعد کورونا مریضوں کی جان بچانے والا انجکشن ڈیکسامیتھازون بھی مارکیٹ سے غائب، 10روپے میں ملنے والے انجکشن کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ،عوام کو لوٹنے کیلئے منافع خوروں کا بازار گرم ، انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں ،
ملک بھر میں کرونا وئرس کی جان بچانے ولاا انجکشن ڈیکستا میتھازون مارکیٹسے غائب ہو گیا ہے ، 10روپے میں ملنے والا انجکشن اسلام آباد کے ہزاروں میڈیکل اسٹور میں صرف دو یا تین پر دستیاب ہے ، جبکہ دیگر شہروں میں بھی نایاب ہو گیا قیمت میں اچانک 100فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ، ہو ل سیل فارما آرگنائزشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ادوویات غائب ہونے کا نوٹس لے اور ملوث عناصر کو پکڑ کر کاروائی کرے ۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈیکسامیتھازون سےمتعلق ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ڈاکٹرنسخے کے بغیر انجکشن فروخت کرنے سے روک دیا ہے ، میڈیکل اسٹور مالکان کا ہدایت جاری کی ہے کہ نسخے کی کاپی بطور ریکارڈ اپنے پاس رکھیں ۔ وزارت حت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قانون شکن دسٹری بیوٹر، میڈیکل اسٹور کیخلاف سخت کاروائی ہو گی ۔ ڈیکسا میتھازون کا نسخے کے بغیر استعمال شروع ہوتے ہیں ادویات ساز اداروں اور ڈسٹری بیوٹرز کی مبینہ ملی بھگت سے مارکیٹ سے جان بچانے والی ادویات کے ساتھ ساتھ کرونا مریضوں کو لگنے والے انجکشن ایکٹمرا سمیت ڈیکسا متھیازون کی قیمتوں میں ایک سو گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔ ٍ